islami nazriati council

”صدر حدود و قصاص کی سزائیں معاف نہیں کر سکتے “اسلام نظریاتی کونسل کی وضاحت

اسلام آباد (وقائع نگار ) اسلامی نظریاتی کونسل کی صدر مملکت کے سزاوں کی معافی کے اختیارات سے متعلق وضاحت سامنے آ گئی ۔
اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کو قرآن و سنت کی رو سے حدود و قصاص کی سزائیں معاف کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے اور ایسا اختیار دینا شریعت اسلامیہ کے خلاف ہے، البتہ ایسی تعزیرات میں کہ جن کا تعلق حقوق العباد سے نہ ہو، صدر کو سزا معاف کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے,نیز صدر کسی مصلحت کے پیش نظر چاہے تو مکمل سزا معاف کر دے اور چاہے تو سزا میں کمی کر دے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں امن وامان بارے اہم اجلاس ،جرائم پیشہ گروہوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کا حکم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں