علامہ طاہر اشرفی کا ترکیہ کے وزیر مذہبی امور سے ٹیلی فونک رابطہ،دہشت گردی کے خلاف متحدہ جدوجہد کا اعلان

لاہور(وقائع نگار خصوصی)پاکستان اور ترکی میں ہونے والی دہشت گردی قابل مذمت اور قابل افسوس ہے،پاکستان اور ترکی دہشت گردی کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں،بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانے والے اور مسلم ممالک کو کمزو ر کرنے والوں کا باہمی اتحاد سے مقابلہ کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کا حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کا فیصلہ
یہ بات ترکی کے مذہبی امور کے وزیر ڈاکٹر علی ارباش اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے درمیان فون پر بات چیت کے بعد مشترکہ بیان میں کہی گئی۔پاکستان علماء کونسل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے،علمائے اسلام کا متفقہ فتویٰ ہے کہ بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں،ایسے افراد،جماعتوں یا گروہوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ترکی کے وزیر مذہبی امور ڈاکٹر علی ارباش نے سانحہ مستونگ اور ہنگو کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام پاکستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں اور پاکستان کی عوام اور حکومت کی طرف سے ترکی میں گذشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کی بھرپور مذمت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دو بھائی ہیں،ترکی اور پاکستان میں گذشتہ دو تین دن کے دوران دہشت گردی کے واقعات پورے عالم اسلام کیلئے قابل قبول نہیں ہیں،پاکستان کی عوام اور حکومت اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے اہم قومی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماﺅں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم ،عمران خان کی ضمانت کی 9درخواستیں منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں