لاہور (عدالتی رپورٹر )صوبائی دارلحکومت میں وکلا نے مقدمہ کے اندراج پرایک بار پھر سیشن کورٹ میں تالہ بندی کر دی ، پولیس اور سائلین کا داخلہ بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اسلام پورہ میں وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس کیخلاف تالہ بندی کے باعث عدالتی اہلکار بھی مرکزی دروازے تک محدود ہوگئے۔ وکلا نے مطالبہ کیا کہ جھوٹا مقدمہ خارج کیا جائے، ورنہ قانون کی پاسداری کیلئے انتہائی اقدام بھی اٹھائیں گے لیکن سیشن جج لاہورکی مداخلت پر سیشن کورٹ کے تمام دروازے کھول دیئے گئے اور معمول کے مطابق کام شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم ،عمران خان کی ضمانت کی 9درخواستیں منظور