بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف ایک ہزار سے زائد درخواستیں سپریم کورٹ آگئیں

بجلی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیخلاف ایک ہزار سے زائد درخواستیں سپریم کورٹ آگئیں

اسلام آباد (عدالتی رپورٹر ) سپریم کورٹ آف پاکستان میں بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف ایک ہزارسے زائد درخواستیں آگئی ہیں جن پر عدالت نے دلائل طلب کرلیے۔ پاکستان ٹائم کے مطابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کی جس میں اٹارنی جنرل نے عدالت سے مہلت مانگی جسے چیف جسٹس نے مسترد کردیا اور اٹارنی جنرل کو آدھے گھنٹے میں تیاری کرنے کی تنبیہ کی۔ اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس کیس میں اٹارنی جنرل کو نوٹس نہیں، وہ خوددلائل دیناچاہتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگرآپ خود لکھ کرکہہ دیں کہ عامر رحمان نا اہل ہے، دلائل نہیں دے سکتے تو ٹھیک ہے، ہم تو عامر رحمان کو نااہل کہنے کی گستاخی نہیں کرسکتے،اتنے سارے وکلا موجود ہیں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہاکہ بجلی کی قیمتوں سے متعلق مقدمات کا ڈھیر لگ چکا، 16 اکتوبر کو دلائل سن کر فیصلہ کریں گے، تمام فریقین اسلام آباد میں آکر دلائل دیں اور سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم ،عمران خان کی ضمانت کی 9درخواستیں منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں