لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی ورکر صنم جاوید سمیت دیگر کیخلاف پولیس کی گاڑیاں جلانے کا کیس ،انسداد دہشتگردی عدالت میں رپورٹ جمع ۔
نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صنم جاوید کو کیس میں شناخت کر لیا گیا ہے ،پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا ،صنم جاوید و دیگر ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔عدالت نے آشیمہ اور شاہ بانو کو شناخت نہ ہونے پر مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم ،عمران خان کی ضمانت کی 9درخواستیں منظور