جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا گینگ پکڑا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بچوں کے اغوا اور زیادتی میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا ،گروہ میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے ایک بچے اور دو بچیوں کو اغوا کیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ملزمان مغوی بچوں سے زبردستی مشقت بھی کراتے تھے ،صدر پولیس نے اکیس دن بعدگینگ کو گرفتار کر کے بچوں کو بازیاب کرا لیا ۔
یہ بھی پڑھیں : دلہن کے ڈریسنگ روم میں خفیہ کیمرے