کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) روس سے رعایتی نرخ پر خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے سلسلہ میں دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل لیکر دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا ،حکام وزارت توانائی کا کہناہے کہ خام تیل کا کارگو پاکستانی کمپنی سزجیکو نے درآمد کیا ،خام تیل کو ایس پی ایم کے زریعے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا ،کمپنی اس سے پٹرول اورڈیزل بنا کر فروخت کرے گی ،درآمد تیل سے پیدا فرنس آئل عالمی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا ،روسی درآمد شدہ تیل سے دس سے پندرہ فیصد زر مبادلہ کی بچت ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں : 588بجلی چور گرفتار ،6کروڑ سے زائد جرمانہ