PPP challenge

پیپلز پارٹی کا حلقہ بندیاں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے پنجاب کی حلقہ بندیاں عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے حلقہ بندیوں کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے وسطی اور جنوبی پنجاب کی تنظیم کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ،پیپلز لائرز فورم کی ضلعی کمیٹیاں الیکشن کمیشن میں اعترا ضات دائر کریں گی ۔ترجمان پارٹی کا کہنا ہے کہ پارٹی کو پنجاب میں کئی حلقوں پر اعتراضات ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم ،عمران خان کی ضمانت کی 9درخواستیں منظور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں