imran khan

ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم ،عمران خان کی ضمانت کی 9درخواستیں منظور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار،چیئرمین تحریک انصاف کی نو مئی واقعات سمیت ضمانت کی نو درخواستیں منظور کر لی گئیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں ،اعلیٰ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سننے کی ہدایت کر دی ۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ سنایا ۔یاد رہے کہ عمران خان کی 6ضمانتیں سیشن کورٹ اور تین ضمانتیں اے ٹی سی عدالت نے خارج کی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ”جیل میں عمران خان کی جان کو خطرہ“بشریٰ بی بی کی عدالت کو درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں