EC sindh

الیکشن کمشنر سندھ کیخلاف سیاسی محاذ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمشنر سندھ کیخلاف تین بڑی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آ گئیں ،تحفظات کا اظہار کردیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم ،جی ڈی اے اور جے یو آئی نے الیکشن کمشنر اعجازانور پر اپنے تحفظات ظاہر کر دیے ،سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمشنر کو ہٹانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،تینوں جماعتوں نے کل مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ،مشترکہ اجلاس کے بعد پارٹی رہنما میڈیا سے گفتگو میں اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”جیل میں عمران خان کی جان کو خطرہ“بشریٰ بی بی کی عدالت کو درخواست

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں