راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈسیک) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کیخلاف درخواست ،ریجنل پولیس افسر عدالت میں پیش ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے آر پی او سید خرم سے استفسار کیا کہ شیخ رشید اور دیگر دو اشخاص کہاں ہیں ،آپ لکھ کر دیں گے یا شیخ رشید کو حاضر کریں گے ،آر پی اونے عدالت سے مزید `15دن کا وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے کہا کہ 15دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں ہے ۔عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔
یہ بھی پڑھیں : پرویز الٰہی کیس ،ڈی آئی جیزنے عدالت سے معافی مانگ لی