ساہیوال(بیورو رپورٹ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملکی معیشت کو ٹریک پر لانا الیکشن سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات اس وقت ضروری نہیں بلکہ ملک کی معیشت بہتر ہونا ضروری ہے،ہم ہر وقت الیکشن کے لئے تیار ہیں،پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد وطن واپسی کیلئے تیار ہیں،پوری قوم کو نواز شریف کا ویلکم کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں کسی اور سیاسی جماعت کی گنجائش نہیں،رانا تنویر حسین نے نئی بحث چھیڑ دی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات جنوری کے آخر میں ہونے کا جو کہا جا رہا ہے اس میں خیبرپختونخوا میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے،ساڑھے تین سال الیکشن کے لئے ہی جدوجہد کی ہے،انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے،الیکشن کمیشن نے جنوری کے آخری ہفتے میں الیکشن کروانے کا کہا ہے،ہم نے 2018 کے الیکشن کے خلاف تحریک چلائی،ہر وقت الیکشن کا مطالبہ کیا،جنوری کے آخر میں انتخابات ہونے کا کہا جا رہا ہے،خیبر پختونخوا میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے،انتخابات اس وقت ضروری نہیں،ملک کی معیشت بہتر ہونا ضروری ہے،زر مبادلہ کے ذخائر 2 ارب پر لانے والے پی ٹی آئی والے ہیں،معاشی لحاظ سے ملک کو دلدل میں گرانے والی بھی پی ٹی آئی ہے،ڈیڑھ سال میں پی ڈی ایم گورنمنٹ نے زر مبادلہ ذخائر کو 11 ارب ڈالر تک پہنچایا۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ کسی نے بھی میرے کہنے سے نا اہل نہیں ہونا،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کاموں سے ثابت کیا کہ وہ نا اہل ہے،پی ٹی آئی کے مسائل ابھی عدالت میں ہیں،جو بھی ملک میں اس وقت صورت حال ہے اس کی ذمہ دار تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین خود ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں نگران حکومت والا فلسفہ ہی غلط ہے،میں نگران حکومت کو کچھ نہیں سمجھتا اس میں نگران کوئی اور ہوتا ہے۔ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات سے متعلق جے یو آئی کے سربراہ نے کہا موجودہ دہشت گردی سے دنیا میں پیغام جائے گا کہ پاکستان پرامن ملک نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیاستدان اور جرنیل زور لگا رہے ہیں لیکن۔۔۔۔مولانا فضل الرحمان نے پریشان کن اشارہ دے دیا