گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر گینگ گرفتار

لاہور(سٹاف رپورٹر)گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر گینگ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پاکستان ٹائم کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کہا کہ گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹر فواد کو پہلے بھی گرفتار کیا جا چکا ہے،پورا گینگ ہے جولوگوں کو گھیرتا اور گردے نکالتا تھا،ڈاکٹر فواد نے گردوں کے 328 غیر قانونی آپریشنز کا اعتراف کیا ہے،لاہور پولیس بہترین انداز میں اپنا کام کر رہی ہے،ڈاکٹر فواد کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فواد نامی گرفتار ملزم کا شاگرد جو آپریشن میں معاونت کر رہا تھا وہ موٹر مکینک تھا،موٹر مکینک ہی بے ہوشی کی دوا دیتا تھا،ڈاکٹر فواد پہلے بھی پانچ دفعہ گرفتار ہو چکا ہے، 328 لوگ جن کے اس نے گردے نکالے ہیں ان کا ریکارڈ ہمارے پاس آ چکا ہے،یہ لوگ پرائیویٹ گھروں میں آپریشن کرتے تھے،یہ مقامی اور بیرون ملک مقیم لوگوں کے بھی آپریشن کرتے تھے اور بیرون ملک مقیم لوگوں سے یہ آپریشن کا ایک کروڑ روپیہ لیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اصل خوشی تب ہوگی جب پورا میو ہسپتال اپ گریڈ ہو جائے گا،امید ہے کہ 31 جنوری تک میو ہسپتال اپ گریڈ ہو جائے گا،ہسپتال انتظامیہ اپ گریڈیشن کے کام کی اونر شپ لے گی اور کام جلد ہو جائے گا،میں ہر فلور پر جا کر جاری کام کی پیشرفت کاجائزہ لیتا ہوں،میو ہسپتال کا آوٹ ڈور بھی نیا بنایا جائے گا،ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لئے جتنے فنڈز درکار ہوئے مہیا کریں گے،ایمرجنسی میں انتہائی نگہداشت کے ڈاکٹرز نہیں ہیں،ہم نے ان ڈاکٹرز کو لانا ہے،خواہ بیرون ملک سے ان ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:چین پاکستان کا بہترین ہمسایہ دوست اور سٹرٹیجک پارٹنر ،محسن نقوی کی قومی دن پر چینی قیادت کو مبارکباد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں