سانحہ مستونگ کیخلاف اتحاد اہلسنت بلوچستان کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) کوئٹہ میں سانحہ مستونگ کے خلاف اتحادِ اہلِ سنت بلوچستان کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ خودکش حملے میں شہدا کی تعداد 60 ہو گئی
ہڑتال کے باعث کوئٹہ، مستونگ، زیارت، قلات اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر بازار بند ہیں اور جگہ جگہ چھوٹی بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے بھی اتحادِ اہلِ سنت بلوچستان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ۔ گزشتہ روز اتحاد اہلسنت بلوچستان کے رہنماوں نے سانحہ مستونگ کے ماسٹر مائنڈ کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کی کال دی تھی۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے،طاہر اشرفی نے را کی کارستانیوں کا پردہ چاک کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں