حکومت نے مستونگ خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثاء کے لئے بڑا اعلان کر دیا

کوئٹہ(وقائع نگار)بلوچستان حکومت نے ضلع مستونگ میں 12ربیع الاول کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثا ء اور زخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ خودکش حملے میں شہدا کی تعداد 60 ہو گئی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ مستونگ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے، شدید زخمی کو5 لاکھ اور معمولی زخمی کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے ، وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں تاکہ پیکج کو بڑھایا جا سکے،مستونگ میں 56 افراد شہید ہوئے،سانحے پر ہر پاکستانی نے دکھ کا اظہار کیا،ہم شہداء کے لواحقین کی جتنی ممکن ہو گی مدد کریں گے،جلسے جلوس ہر شہری کا حق ہے،ہمارا کام سیکیورٹی دینا ہے۔نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے پڑوسی ملک تانے بانے ملتے ہیں،پہلے بھی دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے رہے ہیں،پاکستان کےعوام بالخصوص بلوچستان کے باسی دہشت گردوں کیخلاف کھڑے ہیں،تمام ریاستی طاقت سے دہشت گردی کو شکست دیں گے،ہم ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سمگلنگ سے دہشت گردوں کو فائدہ ہوتا ہے،جس کی روک تھام کے لئے اقدامات کیے جائیں گے،ایرانی تیل کے حوالے سے اقدامات کو تیز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت عالمی دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلا رہا ہے،طاہر اشرفی نے را کی کارستانیوں کا پردہ چاک کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں