ملتان (کرائم سیل ) ملتان ائیرپورٹ پروفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) امیگریشن کی بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔
پاکستان ٹائم کے مطابق ایف آئی اے حکام نے عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے بھکاریوں کے گروہ کو آف لوڈ کر دیا ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 8 افراد بھیک مانگنے کے لیے عمرے کے ویزے پر سعودی عرب جارہے تھے۔بھیک سے حاصل کردہ آدھی رقم ایجنٹ کے حوالے کرنی تھی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ عمرہ ویزہ کی مدت پوری ہونے کے بعد مسافروں نے واپس پاکستان آناتھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف آئی نے ملتان ائیرپورٹ پر 16 رکنی فیملی کو پکڑا تھا جو عمرہ کے ویزہ پر سعودی عرب جارہے تھے۔
