بحرین سے افغانستان کیلئے واپس کیے گئے کارٹن سے 30 کروڑ کی آئس برآمد

کراچی (کرائم سیل) کراچی ایئرپورٹ کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل نےکارروائی کرتے ہوئے بحرین سے افغانستان کے لئے واپس کئے گئے کارٹن سے تیس کروڑ روپےمالیت کی کرسٹل آئس برآمد کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ،ایک اہلکار شہید،دو دہشت گرد ہلاک
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کسٹمز ڈرگ انفورسمنٹ سیل عملے نے دوران چیکنگ پارسل میں اعلی کوالٹی کی چودہ کلو پانچ سو گرام کرسٹل آئس کا سراغ لگایاپارسل مزارشریف سے رفیع نامی شہری نے بحرین کے گلبازخان کے نام روانہ کیا تھا ۔ پارسل وصول نہ کئے جانے کے باعث بین الاقوامی قوانین کے تحت قریبی ملک پاکستان بھیج دیا گیا پکڑے جانے کے ڈرسے پارسل کومتعلقہ شخص نے وصول نہیں کیا۔ بحرینی حکام نے کھولے بغیر پارسل کراچی بھیج دیاپارسل کو کراچی سے پشاور کے راستے واپس مزار شریف پہنچنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی واپسی کا پلان تیار،گرفتاری دیں گے یا نہیں؟اہم تفصیلات آ گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں