امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد (وقائع نگار)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے امن و امان سے متعلق ایپکس کمیٹی کا اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم ہاوس میں ہو گا،اجلاس میں آرمی چیف سمیت عسکری حکام شرکت کریں گے۔ایپکس کمیٹی اجلاس میں ملک میں جاری امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، مستونگ سمیت دہشت گردی کے واقعات پر بھی بریف کیا جائے گا۔ایپکس کمیٹی اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا ”یوٹرن “ایسی بات کہہ دی کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ مٹی میں مل جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں