کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر حملہ،ایک اہلکار شہید،دو دہشت گرد ہلاک

میانوالی (بیورو رپورٹ ) میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ دو دہشت گرد مارے گئے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق میانوالی میں کنڈل کے مقام پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار اور دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے،دس سے 12 دہشت گردوں نے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر حملہ کیا تھا،چیک پوسٹ کی چھت پر موجود اہلکار کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے،چیک پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا تھا،پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے،کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی واپسی کا پلان تیار،گرفتاری دیں گے یا نہیں؟اہم تفصیلات آ گئیں

دوسری طرف انسپکٹر جنرل( آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دس سے بارہ دہشت گردوں نے کنڈل کے مقام پر پٹرولنگ پوسٹ پر دو اطراف سے حملہ کیا گیا،پنجاب پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا،پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دو دہشت گرد ہلاک جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق حملے میں پولیس ہیڈکانسٹیبل ہارون خان بھی دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،حملے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایم ڈی لائٹس کے ساتھ سی ٹی ڈی کی ٹیمیں پہنچ گئیں،ایلیٹ فورس،ڈی پی او اور ایس ایچ او بھی فوری موقع پر پہنچے تھے،اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ وہی ڈی پی او ہیں جنہوں نے 9 مئی کو ایئر فورس پر حملہ ناکام بنایا تھا۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ میانوالی کنڈل پیٹرولنگ پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے دوران ہمارے جوان بہادری سے لڑے،آپریشن کے دوران ہمارا ایک جوان شہید ہوا، 2 دہشت گرد مقابلے میں مارے گئے اور ابھی اطلاعات آئی ہیں کہ سرچ آپریشن میں ایک اور دہشت گرد زخمی ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے چہروں کو اے آئی بیسڈ سافٹ ویئر فیس ٹریس میں ڈال رہے ہیں،دہشت گردوں کے فنگر پرنٹس نادرا ریکارڈ سے میچ کر رہے ہیں،انٹیلی جنس اطلاعات تھیں کہ دہشت گرد پنجاب کے سرحدی علاقوں پر حملہ کرسکتے ہیں،ہماری فورسز الرٹ تھیں،ہماری جوابی فائرنگ پر دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری رہیں گے،ملک کی مسلح افواج بہادری کے ساتھ لڑ رہی ہیں، دشمن ملک میں امن و خوش حالی کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور سی پیک کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہا ہے،کچے کا اکثر علاقہ کلیئر کرا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں