ایل پی جی کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ شہری تلملا اٹھیں

ایل پی جی کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ شہری تلملا اٹھیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)حکومت نے سردیوں کی آمد سے قبل ایل پی جی مزید مہنگی کردی۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ یکم اکتوبر سے فی کلو قیمت میں 20 روپے 86 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 246.15 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی نئی قیمت 3079 روپے ہوگئی۔ستمبر میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 2833 روپے مقرر تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں