اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سکرنڈ واقعے میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:خاور مانیکا کے جسمانی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
سکرنڈ میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں 4 افراد کی ہلاکت کے خلاف سکرنڈ بائی پاس پر لاشیں رکھ کر لواحقین کی جانب سے 20 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والا دھرنا ہلاکتوں پر مقدمے کے اندراج کے بعد ختم کر دیا گیا تھا،مظاہرین کے مطالبے پر 4 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا جس کے بعد لواحقین کی جانب سے سکرنڈ بائی پاس پر دھرنا ختم کر کے مقتولین کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی تھی،جس میں سیاسی،سماجی رہنماﺅں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،دوسری جانب نگران وزیر اعلی سندھ مقبول باقر کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کے بعد 3 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا تھا،نگران وزیر اعلی مقبول باقر کا کہنا تھا کہ سکرنڈ واقعے کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:سینٹر افنان اللہ کی ٹھکائی،شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج