اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نیب قانون کی بحالی کو الیکشن کی لیول پلیئنگ فیلڈ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کی جامعات میں مخصوص مسلک سے تعلق رکھنے والے پروفیسرز کو وائس چانسلر مقرر کیے جانے کے خدشات درست ثابت،محسن نقوی نے ادھوار ایجنڈا پورا کرنا شروع کر دیا
سابق وزیراعظم نے کہا کہ نیب قانون کی بحالی کے بعد سابق صدر، تمام سابق وزرائے اعظم، چاہے وہ جیل میں ہیں یا ملک سے باہر، سب ایک صف میں کھڑے ہوگئے ہیں،انہوں نے کہا کہ الیکشن میں زیادہ رہنماﺅں کی شمولیت سے الیکشن کی ساکھ بڑھے گی،نواز شریف آئیں،ہم ان کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں،یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہیں ایسا کوئی شک نہیں ہے کہ الیکشن جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں نہیں ہوں گے،اگر الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان بھی کر دے تو لوگوں میں اضطراب ختم ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:سینٹر افنان اللہ کی ٹھکائی،شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج