اے این ایف نے سبزیوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

کراچی(کرائم سیل)اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف)نے سبزیوں کی آڑ میں بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
ترجمان اے این ایف کے مطابق دوحہ کے لیے بک کیے گئے کنٹینر سے 3من سے زائد چرس برآمد کی ہے،تلاشی لینے پر پیاز سے بھرے کنٹینر میں چھپائی گئی 125 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے،ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹینر کراچی کی نجی کمپنی کی جانب سے قطر کے لیے بک کیا گیا تھا، منشیات قبضے میں لے کر ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ دھماکہ میں ڈی ایس پی کیسے شہید ہوئے؟پولیس افسر کی بہادری اور جرات کی ایسی داستان کہ سب ہی عش عش کر اٹھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں