مستونگ خود کش دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

مستونگ (کرائم سیل)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کو مسجد کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ دھماکہ میں ڈی ایس پی کیسے شہید ہوئے؟پولیس افسر کی بہادری اور جرات کی ایسی داستان کہ سب ہی عش عش کر اٹھیں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونیوالے خود کش حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی )تھانے میں درج کیا گیا ہے،مقدمہ قتل،اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب مستونگ خودکش حملے کے خلاف بلوچستان میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے،سوگ کا اعلان حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز کیا تھا،یوم سوگ پر بلوچستان اسمبلی،وزیر اعلی ہاﺅس،گورنر ہاﺅس،بلوچستان ہائیکورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں ہے۔یاد رہے کہ خوش حملے میں میں ڈی ایس پی مستونگ سمیت 56 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں