لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاﺅس جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں تحریک انصاف کے متعدد رہنماﺅں کو اشتہاری قرار دیدیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے علی امین گنڈا پور ،زبیر خان نیازی ،عندلیب عباس ،میاں اسلم اقبال،حماد اظہر ،فرخ حبیب،مراد سعید ،اعظم سواتی و دیگر رہنماﺅں کو اشتہاری قرار دیدیا ،عدالت نے پولیس کی استدعا پر کہ مذکورہ ملزمان کی اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے پر حکم جاری کرتے ہوئے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کا حکم جاری کر دیا ۔
یہ بھی پڑھیں : سینٹر افنان اللہ کی ٹھکائی ،شیر افضل مروت کیخلاف مقدمہ درج