اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈسیک)عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینٹر افنان اللہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،مقدمہ میں تشدد اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔شیر افضل کیخلاف درخواست میں سینٹر افنان نے موقف اختیار کیا ہے کہ ٹی وی شو کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں : گردوں کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ ،پنجاب سے بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا