اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران حکومت سے عوام کو پہلی خوشخبری سنائے جانے کا امکان ،پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج رات کو کمی کی جا سکتی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے، نگران حکومت نے پہلے تیس دن میں پٹرول 58اور ڈیزل 56روپے فی لیٹر ریکارڈ مہنگا کیا ،نگران حکومت اب تک چار بار اضافہ کر چکی ہے ،پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث مہنگائی بڑھنے سے عوام سخت پریشانی کا شکار ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : ایک ہفتے میں ڈالر کمزور روپیہ مضبوط