کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ،ایک ہفتہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی اور روپیہ میں مضبوطی ہوئی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں چار روپے دو پیسے کی کمی ہوئی ،گزشتہ ہفتے ڈالر 291.76روپے پر بند ہوا تھا ،اس ہفتے 287.74پر بند ہوا ،ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5.50روپے سستا ہوا ۔
