muzafar abad

مظفر آباد میں مہنگائی ،بلوں کیخلاف احتجاج ،پتھراﺅ سے ڈی ایس پی زخمی

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے دارالحکومت میں مہنگائی اور بھاری بجلی بلوں کیخلاف احتجاج ،پتھر لگنے سے پولیس افسر زخمی ہو گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق مظفر آباد میں عوام کی بڑی تعداد مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی ،مظاہرین نے آزادی چوک کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی ،مظاہرین کی جانب سے جوابی کارروائی میں پتھراﺅ کیا گیا جس کے نتیجہ میں پتھر لگنے سے ڈی ایس پی اشتیاق گیلانی زخمی ہو گئے ۔

یہ بھی پڑھیں : سائفرکیس میں چالان جمع عمران خان اور شاہ محمود کو سزا دینے کی استدعا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں