لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف کی توہین الیکشن کمیشن کارروائی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ،فل کورٹ تشکیل دیدیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی فل بینچ چار اکتوبر کو درخواستوں پر سماعت کرے گا ،بینچ کی سربراہی جسٹس عالیہ نیلم کریں گی ،دیگر بینچ میں جسٹس شہرام سرور اور جسٹس امجد جاوید شامل ہیں ۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلے سے روک رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مظفر آباد میں مہنگائی ،بلوں کیخلاف احتجاج ،پتھراﺅ سے ڈی ایس پی زخمی