IMF

آئی ایم ایف سے قرضے کی دوسری قسط ،اکتوبر کے آخری ہفتے میں مزاکرات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف سے دوسری قسط کیلئے مزاکرات اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ۔
نجی ٹی وی کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے آئی ایم ایف کی آن لائن میٹنگ میں پاکستان نے واضح کر دیا کہ نگران حکومت کوئی نیا ٹیکس نہیں لگائے گی ،ایف بی آر کوئی نیا ٹیکس لگائے بغیر ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،اکتوبر کے پہلے ہفتے آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا ،ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائیوں کے پلان سے بھی آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں : مظفر آباد میں مہنگائی ،بلوں کیخلاف احتجاج ،پتھراﺅ سے ڈی ایس پی زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں