intruders killed

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام3،دہشتگرد پھڑکا دیے ،چار جوان وطن پر قربان

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردوں کی افغانستان سے پاکستان گھسنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ،تین دہشتگرد مارے گئے ،چار جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں نے ژوب کی جانب سے پاکستان میں گھسنے کی کوشش کی ،فائرنگ کے تبادلہ میں تین دہشتگرد مارے گئے جبکہ باقی فرار ہو گئے ،پاک فوج کے چار جوان اس مقابلہ میں شہید ہو گئے ، حوالدار ستار ،لانس نائیک شیر اعظم ،لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،فائرنگ کے تبادلہ میں کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں : دہشتگردوں سے جھڑپیں ،مطلوب سرغنہ مارا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں