اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کی جانب سے 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کا اجراءروک دیا گیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، یہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے۔محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی تکلیف سے بچنے کے لئیے صرف 36 صفحات اور 72صفحات پر مشتمل پاسپورٹ ہی کی درخواستیں جمع کروائیں۔پاسپورٹ حکام کے مطابق کچھ ناگزیر وجوہات کی بناء پر 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کا اجراءعارضی طور پر منقطع کیا جا رہا ہے۔حکام کے مطابق اس عارضی تکلیف کے لئیے محکمہ پاسپورٹ معذرت خواہ ہے۔
Public Attention Notice pic.twitter.com/XRWu42eQ4Q
— Directorate General Immigration & Passports (@DGIPofficial) September 28, 2023