ہنگو مسجد دھماکہ،کور کمانڈر پشاور بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے

ہنگو(بیورو رپورٹ)خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد ، کور کمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کا جائے وقوعہ کا دورہ، آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور ہسپتال میں زخمیوںسے ملاقات۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ دھماکہ میں ڈی ایس پی کیسے شہید ہوئے؟پولیس افسر کی بہادری اور جرات کی ایسی داستان کہ سب ہی عش عش کر اٹھیں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے تھانہ دوآبہ میں واقع مسجد میں ہونے والے دلخراش خود کش حملے کے جائے وقوعہ پر پہنچے اور حکام سے دہشت گردی کے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں ،انہوں نے صوبے کو بڑے حادثے سے بچانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو سراہا۔کور کمانڈرپشاور نے سی ایم ایچ ٹل کا بھی دورہ کیاجہاں انہوں نے دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔اس موقع پر کور کمانڈر نے کہا کہ دہشتگردوں کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ کور کمانڈر نے زخمیوں کے علاج کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او ہنگو نثار احمدکا کہنا تھا کہ دھماکہ نماز جمعہ کے خطبے کے دوران ہوا، تیس سے چالیس افراد مسجد میں موجود تھے، دھماکے سے تھانہ کے اندر مسجد مکمل زمین بوس ہوچکی ہے۔یاد رہے کہ 12ربیع الاول کے مبارک موقع پر جہاں سبھی اہل اسلام خوشیاں منا رہے ہیں وہیں ملک دشمنوں نے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں میلاد النبیﷺ کے جلوس میں خود کش دھماکہ کر کے پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے، مستونگ میں الفلاح روڈ پرعید میلادالنبیﷺ کے جلوس کے قریب کیے جانے والے خود کش دھماکے میں ابتک کی اطلاعات کے مطابق 55 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ،شہید ہونے والوں میں پولیس ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔دوسری طرف ہنگو کے تھانہ دو آبہ کی مسجد میں یکے بعد دیگرے نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دو بم دھماکوں میں چار افراد شہید جبکہ پندرہ نمازی زخمی ہوئے ہیں ،دھماکوں سے مسجد کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی اور نمازیملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عید میلادالنبی ﷺ جلوس کے قریب خود کش دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 52 شہید،متعدد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں