لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ(ضیا)کے صدر اعجاز الحق چودھری شجاعت حسین کے ملنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے،دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:ہنگو مسجد دھماکہ بھی خود کش تھا،حملے سے قبل فائرنگ میں ایک حملہ آور مارا گیا،تہلکہ خیز تفصیلات آ گئیں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق سابق وزیر اعظم اور ق لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور اعجاز الحق کی ملاقات میں ق لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔اعجاز الحق نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین میرے بڑے ہیں اور میرا ان سے 40 سال سے تعلق ہے،ان کا سیاست میں بہت اہم کردار ہے اور میں ہمیشہ کی طرح آنے والے دنوں میں بھی چودھری شجاعت حسین سے رہنمائی لیتا رہوں گا۔دونوں رہنماوں نے ملک کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا،اس موقع پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سارے سیاستدانوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مہنگائی کو فی الفور کنٹرول کیا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کردار ادا کر کے ملک کی معیشت درست سمت کی جانب گامزن کی۔
یہ بھی پڑھیں:عید میلادالنبی ﷺ جلوس کے قریب خود کش دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 52 شہید،متعدد زخمی