لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو عام انتخابات سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا،تحریک انصاف کے 2 اہم رہنما پاکستان پیپلزپارٹی کو ”پیارے“ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:’لیول پلینگ فیلڈ کے چکر میں نہیں،انتخابات کے لئے تیار‘جمعیت علماء اسلام نے دبنگ اعلان کر دیا
”پاکستان ٹائم“کے مطابق تحریک انصاف کے گوجرانوالہ سے مستنصر جبار منج اور شیخوپورہ سے چودھری رضوان نے پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔پی ٹی آئی کے دونوں اہم رہنماوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سابق صدر آصف علی زرداری نے دونوں رہنماوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں قائم مقام صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب رانا فاروق سعید دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن پر پولیس کا دھاوا،آنسو گیس کی شیلنگ