مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بیان جاری کر دیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع مستونگ اور خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں دہشت گردی کے افسوسناک واقعات پر پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے بیان جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید میلادالنبی ﷺ جلوس کے قریب خود کش دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 52 شہید،متعدد زخمی”پاکستان ٹائم“کے مطابقمریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ متاثرہ پاکستانی فیملیز کے دکھ میں شریک ہیں، ایسے گھناونے حملوں کے مقابلے میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں،دہشت گردی کے خوف کے بغیر مذہبی تہوار منانا پاکستانی عوام کا حق ہے۔واضح رہے کہ 12ربیع الاول کے مبارک موقع پر جہاں سبھی اہل اسلام خوشیاں منا رہے ہیں وہیں ملک دشمنوں نے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں میلاد النبیﷺ کے جلوس میں خود کش دھماکہ کر کے پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے،مستونگ میں الفلاح روڈ پر عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کے قریب کیے جانے والے خود کش دھماکے میں ابتک کی اطلاعات کے مطابق 55 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں،شہید ہونے والوں میں پولیس ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔دوسری طرف ہنگو کے تھانہ دو آبہ کی مسجد میں یکے بعد دیگرے نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دو بم دھماکوں میں چار افراد شہید جبکہ پندرہ نمازی زخمی ہوئے ہیں،دھماکوں سے مسجد کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی اور نمازی ملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے استقبال کی سندھ میں تیاریاں،محمد زبیر نے پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں