گریلو ناچاقی پر فائرنگ،ناخلف بیٹے نے ماں،دو بہنوں اور ایک خاتون کو قتل کر دیا

مرادن(کرائم سیل)صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں گریلو ناچاقی پر ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی سگی واہدہ ،دوبہنوں اور گھر میں آئی ایک خاتون کو قتل کر دیا ،ملزم فرار ہونے میں کامیاب ،چوہرے قتل کی سنگین واردات پر علاقے میں خوف پھیل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:شیر افضل مروت نے ٹی وی اینکر جاوید چوہدری کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے”ننگا“کرنے کی دھمکی دے دی
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مردان کی افسر خان کالونی میں فائرنگ کرکے ناخلف بیٹے نے ماں ، 2 بہنوں اور ایک اور خاتون کو موت کی نیند سلادیا ۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق گھریلو ناچاقی کی وجہ سے نوجوان نے فائرنگ کردی ، ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جاں بحق افراد کو پوسمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ملزم بارے اطلاعات ہیں کہ وہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں