مستونگ اور ہنگو میں دہشت گردی ،پنجاب میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(کرائم سیل)بلوچستان کے ضلع مستونگ اور خیبرپختونخوا کے شہر ہنگو میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی 12ربیع الاول کے مبارک موقع پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مستونگ کے بعد ہنگو مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ،انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق مستونگ اور ہنگودھماکوں کے بعد پنجاب بھر میں عید میلادالنبی ﷺکے جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی،ریلیوں، جلوسوں اور محافل کی سکیورٹی بڑھادی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سکیورٹی کیلئے46ہزار سے زائدافسران واہلکار تعینات ہیں،سیف سٹی اتھارٹی کیمروں سے ریلیوں، جلوسوں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔یاد رہے کہ 12ربیع الاول کے مبارک موقع پر جہاں سبھی اہل اسلام خوشیاں منا رہے ہیں وہیں ملک دشمنوں نے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں میلاد النبیﷺ کے جلوس میں خود کش دھماکہ کر کے پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے، مستونگ میں الفلاح روڈ پرعید میلادالنبیﷺ کے جلوس کے قریب کیے جانے والے خود کش دھماکے میں ابتک کی اطلاعات کے مطابق 55 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ،شہید ہونے والوں میں پولیس ڈی ایس پی نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔دوسری طرف ہنگو کے تھانہ دو آبہ کی مسجد میں یکے بعد دیگرے نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دو بم دھماکوں میں چار افراد شہید جبکہ پندرہ نمازی زخمی ہوئے ہیں ،دھماکوں سے مسجد کی عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی اور نمازیملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں:عید میلادالنبی ﷺ جلوس کے قریب خود کش دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 52 شہید،متعدد زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں