ملتان(کرائم سیل)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے سعودی عرب میں عمرے ویزے پر بھیک مانگنے کے لئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 16افراد کو ائیرپورٹ سے گرفتار کرتے مقدمہ درج کر لیا ،زیر حراست افراد میں خواتین اور بچوں کی تعدا د کتنی ہے؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:عید میلادالنبی ﷺ جلوس کے قریب خود کش دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 52 شہید،متعدد زخمی
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ایف آئی اے ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنے کے لئے سعودی عرب جانے والے خاندان کے تمام 16 افراد کو آف لوڈ کردیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملتان سے عمرہ ویزے پر سعودی عرب جانے والی ایک فیملی سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی گئی تو دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ پوری فیملی بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب جا رہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش فیملی نے بتایا کہ 3 ایجنٹوں نے سعودی عرب میں ان کی رہائش کے انتظامات کیے تھے، بھیک میں ملنے والی آدھی رقم ہم نے ایجنٹوں کو دینا تھی۔ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس نے کہا کہ تمام فیملی ممبران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جب کہ بھکاریوں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر سرحد پار سے حملہ کرنیوالے 200عسکریت پسند پکڑ لیے،افغان طالبان کا دعوی