ہنگو(بیورو رپورٹ)بلوچستان کے شہر متونگ میں عید میلاد کے جلوس میں ہونے والے انتہائی دلخراش خود حملے کی خبریں ابھی سامنے ہی آ رہی تھیں کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس سٹیشن دوآبہ نماز جمعہ کے دوران مسجد میں بم دھماکہ ہوا ہے ہے جس سے مسجد کی عمارت شہید ہو گئی ہے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں تین نمازی شہید اور 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عید میلادالنبی ﷺ جلوس کے قریب خود کش دھماکہ،ڈی ایس پی سمیت 52 شہید،متعدد زخمی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق بلوچستان کے شہر مستونگ میں 12ربیع الاول کے جلوس میں ہونے والے انتہائی دلخراش خود کش حملے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 54 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں،ابھی اس دھماکے کی گرد بھی نہ بیٹھی تھی کہ خیبر پختونخوا کے انتہائی اہم شہر ہنگو میں واقع تھانہ دوآبہ کی مقامی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکہ ہوا ہے جس سے مسجد کی عمارت زمین بوس ہو گئی ہے۔ملبے تلے سے تین نمازیوں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر زخمیوں کو بھی نکالا جا رہا ہے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس،سیکیورٹی اداروں اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے نمازیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہنگو کے مطابق دوآبہ تھانے کی مسجد میں نماز کے دوران 2 دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 12 نمازی زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا گھیراو کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مقامی ایس ایچ او پولیس کا کہنا ہے کہ خطبہ کے دوران جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت مسجد میں 30 سے 40 نمازی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺپورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے