بہاولپور(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)ف کے مرکزی رہنما اور ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ لیول پلینگ فیلڈ کے چکر میں نہیں،عوام پر اعتماد ہے،جے یو آئی انتخابات کے لئے تیار ہے،ملک بھر میں امیدوار کھڑے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیﷺپورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
”پاکستان ٹائم“کے مطابق جے یو آئی کے مرکزی ترجمان اسلم غوری نے بہاولپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام انتخابات کے لئے تیار ہے،ملک بھر میں امیدوار کھڑے کریں گے،کارکن تیاری تیز کر دیں،صاف شفاف کردار کی بنیاد پر انتخابات جیتیں گے۔اسلم غوری کا کہنا تھا کہ لیول پلینگ فیلڈ کے چکر میں نہیں،عوام پر اعتماد ہے، عوام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کریں گے،امن وامان یقینی بنایا جائے،مہنگائی،کرپشن،بیروزگاری،صحت اور تعلیم پاکستان کے بنیادی مسائل ہیں،صاف شفاف قیادت ہی اب مسائل کو حل کر سکتی ہے۔اسلم غوری نے کہا کہ جے یو آئی قیادت پر نہ کرپشن کا داغ ہے نہ آئین وقانون کے ماورا کسی اقدام کا،پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن پر پولیس کا دھاوا،آنسو گیس کی شیلنگ