وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے پاکستانی نوجوانوں بارے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے پاکستانی نوجوانوں بارے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نگران وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ٹیلنٹڈ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں اور اس ٹیلنٹ کے لیے یورپی ممالک ترس رہے ہیں۔ پاکستانی نوجوانوں کو اگر سہولیات فراہم کی جائیں تو جدید ٹیکنالوجی میں پاکستان اقوام عالم کو تسخیر کر سکتا ہے آگے بڑھنے کے لیے نوجوانوں کو جدید سائنسی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی ان خیالات کا اظہار نگران وفاقی وزیر خلیل جارج نے گزشتہ روز نیشنل کالج آف آرٹس میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرنیشنل کالج آف آرٹس اسلام آباد کیمپس میں انسانی حقوق کے حوالے سے طلبا و طالبات نے بھی خطاب کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ انسانی حقوق کے حوالے سے عوام میں آگہی اور بیداری کی ضرورت ہے، نوجوان کسی بھی ملک کیلئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں ، یورپی ممالک ایسے ٹیلنٹڈ نوجوانوں کے لیے ترس رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے نوجوانوں کو آگے نکلنے کے لیے کوئی رستہ ہی نہیں مل رہا، تاکہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے آگے جا کے ملک انھوں نے سنبھالنا ہے،پاکستان کو آج نوجوانوں کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔،وفاقی وزیر نے نوجوانوں کی کثیر تعداد ملک سے باہر جانے کے حوالے سے کہا کہ باہر جا کے آپ کو اس ملک کی قدر کا اندازہ ہوگا، اس لئے میرے اپنے ملک کی نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ یہاں پڑھے اور ملک میں رہ کر عوام کی خدمت کریں، کیونکہ اس ملک نے ہمیں شناخت دی ہے اور اس کے بدلے ہم نے بھی کچھ دینا ہے۔،وفاقی وزیر خلیل جارج نے کہا کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے خواتین کو معیشت میں آگے لے کے آنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں