کراچی ائیرپورٹ پر 2 ماہ سے کھڑے انڈونیشین طیارے پر کام شروع کر دیا گیا

کراچی(سٹاف رپورٹر)کراچی ائیرپورٹ پر 2 ماہ سے کھڑے انڈونیشیا کے طیارے پر پی آئی اے کے انجینئرز نے کام شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف نے جنرل باجوہ اور فیض حمید بارے بھی”یو ٹرن“ لے لیا
ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کا طیارہ 2 ماہ سے کراچی ائیرپورٹ پر کھڑا ہے،یہ انڈونیشیا کی گرودا انٹرنیشنل ائیر لائن کا اے ٹی آر 600-72 طیارہ ہے جو 26 جولائی کو سری لنکا کے راجا پاکسے ائیرپورٹ ہمبنٹوٹا سے کراچی پہنچا تھا،ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ری فیولنگ کے بعد متحدہ عرب امارات جانا تھا،طیارے نے دبئی کے لیے ٹیک آف کیا تو انجن میں فنی خرابی پیدا ہو گئی،انڈونیشین طیارے کی مرمت پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز نے کرنی ہے جس کیلئے طیارے کو پارکنگ سے پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر منتقل کر دیا گیا ہے اور طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے پی آئی اے کے انجینئرز نے کام شروع کر دیا ہے،ائیرپورٹ حکام کے مطابق 9 سال پرانا طیارہ کراچی چھوڑ کر عملے کے ارکان انڈونیشیا روانہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری اور یوسف گیلانی کی باری بھی آ گئی،احتساب عدالت نے نقارہ بجا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں