رانی پور(کرائم سیل)سندھ کے ضلع خیر پور کے شہر رانی پور کی حویلی میں کمسن بچی فاطمہ کی ہلاکت کے کیس میں ایک اور بار تفتیشی افسر تبدیل کر دیا گیا۔
رانی پور میں تشدد سے کمسن بچی کی ہلاکت کے کیس میں تفتیشی افسر ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ کو ڈی ایس پی سائٹ ایریا تعینات کر دیا گیا،بچی کے والدین کے مطالبے پر عبدالقدوس کلوڑ کو کیس کا تفتیشی افسر مقرر کیا گیا تھا،کمسن بچی کے قتل کے کیس میں اب تک 3تفتیشی افسر تبدیل کیے جا چکے ہیں۔
