اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
چیف جسٹس قاضی فازکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بے بنیاد اور فضول مقدمہ بازی کا پہلے بھی مظاہرہ کیا گیا،عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ عمومی طور پر لچک کا مظاہرہ کیا جاتا ہے،درخواست گزار پر ماضی میں بھی جرمانہ ہوا،عدالتی وقت ضائع کرنے پر ایک لاکھ جرمانہ کرتے ہیں،سپریم کورٹ نے ہرجانے کی رقم فریقین کو ادا کرنے کی ہدایت کی،اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ ہرجانے کی رقم ادا نہ کرنے پر سول کورٹ کا فورم موجود ہے۔واضح رہے کہ محمد الیاس نامی شہری نے پراپرٹی سے متعلق قبضہ کیخلاف درخواست دار کی تھی۔یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے بھی فضول مقدمہ بازی پر درخواست گزار پر 2 لاکھ روپے کا ہرجانہ عائد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری اور یوسف گیلانی کی باری بھی آ گئی ،احتساب عدالت نے نقارہ بجا دیا