گوجرنوالہ(کرائم سیل)پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کر نے پر لڑکی کے خاندان نے فائرنگ کر کے لڑکی، اس کے شو ہر اور ساس کو قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور صدر روڈ سے دن دیہاڑے معروف بزرگ تاجر اغوا،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق پسند کی شادی کرنا لڑکی کا ناقابل معافی جرم بن گیا ،تھا نہ دھلے کے علاقہ سو ئیاں والا کھوہ میں پسند کی شادی کی رنجش پر لڑکی کے اہل خانہ نے فائرنگ کر کے لڑکی، اس کے شو ہر اور ساس کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق لڑکی لا ئبہ نے عباس کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی اسی رنجش پر لڑکی کے خا ندان والوں نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی سمیت تین افراد کو قتل کیا تاہم واقعہ کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا،بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی