اسلام آباد(نیوز رپورٹر) ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں کی اشاعت کے بعد ان پر اعتراضات اور تجاویز جمع کرانے کا آغاز ہو گیا ہے جو 26 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وہ پاکستانی یوٹیوبرز جنہیں بھارت نے ویزے جاری نہیں کئے،تفصیلات جانئے
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق اعتراضات کو تجاویز پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے 28 اکتوبر سے 26 نومبر تک کئے جائیں گے جس میں فریقین کا موقف سنا جائے گا۔اعتراضات یا تجاویز جمع کروانے کے لئے لازم ہے کہ یہ اعتراضات جمع کرانے والا فرد متعلقہ حلقے کا ووٹر ہو۔یہ اعتراضات سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جمع کرائے جا سکیں گے۔ان اعتراضات کے ساتھ نقشہ جات کی 8 کاپیاں الیکشن کمیشن میں جمع کرانا ہوں گی۔متعلقہ ضلع کے نقشہ جات الیکشن کمیشن سے قیمت کی ادائیگی کر کے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔کوریئر،ڈاک یا فیکس کے ذریعے تجاویز یا اعتراضات زیر غور نہیں لائے جائیں گے۔یہ اعتراضات انتخابی قانون 2017 کی شق 12 کے تحت جمع کرائے جا سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بشری بی بی کا آڈیو لیک کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی خبر آگئی