شہر یار آفریدی کی گرفتاری پر اختیارات سے تجاوز،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی معافی کی درخواست مسترد

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے رہنما شہریار آفریدی کی گرفتار ی پر اختیارات سے تجاوز کے کیس میں ڈپٹی کمشنر( ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز میمن کی معافی مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد،خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان چالان میں قصور وار قرار
”پاکستان ٹائم“کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار شہریار آفریدی کی گرفتاری پر ایم پی او جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر سمیت پراسیکیوٹر قیصر امام ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اختیارات سے تجاوز کرنے پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگی لی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کردیا۔جسٹس بابر ستار نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ فیملی اور دوستوں کے ذریعے مجھے اپروچ کروا رہے ہیں، کیا میں آپ کو ایک اور شوکاز نوٹس جاری کروں؟ ڈی سی صاحب آپ آگ سے کھیل رہے ہیں۔ڈی سی اسلام آباد نے عدالت میں جواب دیا کہ میں حلف اٹھا کر کہتا ہوں میں نے اپروچ نہیں کرایا، اس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ میں کیس سن رہا ہوں اور یہ مجھے کال کروا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بشری بی بی کا آڈیو لیک کیس،اسلام آباد ہائی کورٹ سے بڑی خبر آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں