آصف زرداری اور یوسف گیلانی کی باری بھی آ گئی ،احتساب عدالت نے نقارہ بجا دیا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاونٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کوذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد،خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان چالان میں قصور وار قرار
”پاکستان ٹائم“کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی بینک اکاونٹس کیس اور توشہ خانہ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سباق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ذاتی حیثیت میں 24 اکتوبر کو طلب کر لیا،رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد نے نوٹسز جاری کر دئیے۔یاد رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم )حکومت کی جانب سے قومی احتساب آرڈیننس میں کی گئی ترامیم کے نتیجے میں بند کیے گئے مقدمات احتساب عدالتوں نے دوبارہ بحال کر دیے ہیں جب کہ سپریم کورٹ نے ان ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔سابق چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے 15 ستمبر کو ان ترامیم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب کو 7 روز کے اندر مقدمات بحال کرنے کی ہدایت کی تھی۔جس کے بعد مقدمات اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی احتساب عدالتوں کو واپس بھیج دیے گئے ہیں۔نیب پراسیکیوشن نے 80 مقدمات کا ریکارڈ احتساب عدالت اسلام آباد میں جمع کرایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں